Android AppiOS App

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے کونسی شرط رکھ دی گئی،زائرین کیلئے بری خبر

  جمعہ‬‮ 8 جنوری‬‮ 2021  |  16:55

سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ نے عمرہ عازمینِ کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی۔سعودی عرب کے وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح بن طاہربنتن نے عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا نے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط

کے لیے کووڈ 19 کی ویکسین لگوانی ہوگی۔وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح نے کہا ہے کہ عازمینِ عمرہ کومستقل چہرے پرماسک پہن کررکھنا ہوگا جب کہ عازمین کے لیے مقررکردہ عمرکی حد کی پابندی برقراررہے گی جس کے مطابق 18 سے 50 سال کی عمر کے افراد ہی عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب کہ اب تک سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کو افراد کو کورونا

وائرس کی ویکسین مفت لگائی جاچکی ہیں۔مسجدالحرام کے مختلف حصوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی مقررکی گئی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎