Android AppiOS App

رنبیر کپور ایک بار ہالی ووڈ اداکارہ سےکیسے بے عزتی کروا بیٹھے جانیں

  جمعہ‬‮ 8 جنوری‬‮ 2021  |  16:15

رنبیر کپور کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ایسے ہیروز میں ہوتا ہے جو بے حد خوبرو بھی ہیں اور باصلاحیت بھی۔وہ کئی شوز میں شرکت کرکے اپنے ساتھ پیش آئے ہر طرح کے واقعات پر بے لاگ گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انھوںنے انکشاف کیا ہے کہ ہالی ووڈ سٹار پورٹمین نے راہ چلتے ان کی بے عزتی کر ڈالی تھی۔ معروف

کامیڈین شو ‘داکپل شرما شو’ میں رنبیر نے بتایا تھا کہ ‘میں نیویارک کی سڑک پر چل رہا تھا بلکہ ہوٹل کی طرف بھاگ رہا تھا کیونکہ مجھے جلدی سے بیت الخلاء پہنچنا تھا کہ میں نے دیکھا سامنے سے معروف ہالی وڈ اداکارہ نتالے پورٹمین فون پر بات کرتے ہوئے آرہی تھیں۔رنبیر کا کہنا تھا کہ انہیں دیکھ کر میں واپس گھوم کر

آیا اور کہا ایک، فوٹو، ایک فوٹو! ۔۔۔ خوشی کے باعث مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ رو رہی تھیں ، وہ غصے سے مڑیں اور کہا ‘Get lost ‘ دفعہ ہوجاؤ۔ رنبیر کا کہنا ہے کہ نتالے پورٹمین کے غصہ ہونے کے باعث ان کا دل تھوڑا ٹوٹا تو پر ایسا نہیں کہ میں ان کا کم مداح ہوگیا، اگر آج بھی وہ مجھے سڑک پر مل جائیں تو میں بھاگ کر کہوں گا، ایک فوٹو، ایک فوٹو

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎