Android AppiOS App

کانٹا لگا سے شہرت پانے والی شیفالی آج کل کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ حیران کن خبر آگئی

  جمعہ‬‮ 8 جنوری‬‮ 2021  |  14:44

سال 2002 میں جب ایک گانا آیا تھا ‘کانٹا لگا’ ، تو چاروں طرف اسی گانے کے دھوم تھی اور اس گانے سے شیفالی زریوالا نے گھر گھر میں اپنی شناخت بنالی تھی ۔ اس گانے نے شیفالی کو راتوں رات مشہور کردیا تھا ، لیکن آج 19 سال بعد شیفالی پہلے سے بالکل بدل گئی ہیں ۔ وہ بھلے ہی فلمی دنیا سے دور ہوگئی ہوں ، لیکن سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ شیفالی زریوالا بھلے ہی لائم لائٹ سے دور

ہیں ، لیکن انسٹاگرام پر وہ آئے دن اپنے فینس کے ساتھ جڑی نظر آتی ہیں ۔ وہ ہمیشہ اپنی تازہ تصویریں اپنے فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ شیفالی ان دنوں اپنے کنبہ کے ساتھ وقت

گزار رہی ہیں اور جم کر اپنی فٹنس پر کام کررہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو 2014 میں شیفالی نے اپنے بوائے فرینڈ پراگ تیاگی سے خفیہ طور پر شادی کی تھی ۔ بتادیں کہ یہ شیفالی کی دوسری شادی تھی ۔ انہوں نے پہلے ہرمیت گلزار سے شادی کی تھی ، جو زیادہ دنوں تک برقرار نہیں رہ سکی اور سال 2009 میں دونوں الگ ہوگئے تھے ۔ شیفالی کے ذریعہ شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر آپ بھی یہی کہیں گے کہ وہ پہلے سے کافی بدل چکی ہیں ۔ ان کی خوبصورتی اور ان کا جلوہ ابھی بھی سوشل میڈیا پر قائم ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎