Android AppiOS App

کپتان کے بڑے کھلاڑی اچانک مستعفی ۔۔۔حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

  جمعہ‬‮ 8 جنوری‬‮ 2021  |  14:18

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے فردوس شمیم نقوی سے استعفی طلب کیاجس پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا اور فردوس شمیم نقوی اپوزیشن لیڈر کے

عہدے سے استعفی پارٹی قیادت کو آئندہ ہفتے تک ارسال کر دیں گے،فردوس شمیم نقوی کو وزیراعظم کا فوکل پرسن سندھ بنایا جائے گا جبکہ جلد ہی سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان،اتحادیوں کے دستخط سے نئے اپوزیشن لیڈر کا نام تجویز کیا جائے گا۔پی ٹی آئی نے حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر کے لئے ارسلان تاج،بلال عبدالغفار کے نام بھی زیر غور ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎