Android AppiOS App

شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان سب کچھ بند کرنے کا فیصلہ

  جمعہ‬‮ 8 جنوری‬‮ 2021  |  14:14

کوئٹہ کی انجمن تاجران نے سانحہ مچھ کے خلاف کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ صدرانجمن تاجران عبدالرحیم کاکڑکا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر ہڑتال کررہے ہیں۔ صدر انجمن تاجران کا کہنا تھاکہ سانحہ مچھ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت

کی اولین ذمہ داری ہے۔ شٹرڈاؤن ہڑتال کے دوران کوئٹہ میں تمام تجارتی اورکاروباری مراکز بند ہوں گے۔ واضح رہے کہ اتوار کی صبح مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 11 کان کنوں کو بے دردی سے  ق  ت ل کردیا گیا تھاجس کے بعد ان کےلواحقین نے میتیں مغربی بائی پاس پر رکھ کر دھرنا دیا ہوا ہے۔ متاثرین کا مطالبہ ہے وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ آئیں

اور ان کے مطالبات کی فوری منظوری کے احکامات جاری کریں اس کے بعد ہی وہ اپنے پیاروں کی تدفین کریں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نے آج اپنے پیغام میں ہزارہ برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ میتوں کی تدفین کردیں ، جلد ان سے ملنے کوئٹہ آئیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎