Android AppiOS App

مشہور پنجابی سنگر کرن رنداوا کو کو جیون ساتھی مل گیا! لڑکی کون ہے؟

  جمعہ‬‮ 8 جنوری‬‮ 2021  |  14:09

بھارت کے معروف پنجابی گلوکارگرو رندھاوا نے سوشل میڈیا پرایک تصویر شیئر کر کے اشار ہ دیا ہے کہ ان کی زندگی کی نئی شروعات ہو گئی ہے ۔ انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خود کالی قمیض شلوار میں ملبوس ہیں اور انہوں نے ایک لڑکی کا

ہاتھ تھاما ہوا ہے جس کا چہرہ نظر نہیں آرہا، گرو رندھاوا بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔خوشگوار لمحے کی اس تصویر کے ساتھ گرو رندھاوا نے لکھا ”نیا سال ،نئی شروعات“۔اس کے ساتھ انہوں نے دل کا ایموجی بھی بنا یا ۔بھارتی گلو کار نے اپنے تعلقات کے حوالے سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا لیکن اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں مبارکباددی

ہے ۔ خیال رہے کہ گرورندھاوا کا شمار بھارت کے مقبول ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے اور ان کے گانوں نے یوٹیوب پر بھی زیادہ دیکھے جانے کے متعدد ریکارڈ بنائے ہیں۔گرو رندھاوا کے مشہور گانوں میں ’ہائی ریٹڈ گبرو‘، ’بن جا تو میری رانی‘ اور ’لگ دی لاہور دی‘ شامل ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎