Android AppiOS App

عارف علوی کوئٹہ جانے کی بجائے کہاں جا پہنچے؟ پاکستانی غصے سے

  جمعہ‬‮ 8 جنوری‬‮ 2021  |  13:36

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں گوادر ماسٹر پلان اور گوادر پورٹ کے ترقیاتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ فری زون ایریا کو افغانستان اور بلوچستان کے مابین تجارت کے لئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، گوادر

بندرگاہ پر کارگو ٹریفک کی تیز تر ترسیل اور کلیئرنس کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام ترقیاتی سرگرمیوں میں درپیش رکاوٹوں کو اتفاق رائے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے دور کریں۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے گوادر ماسٹر پلان میں مقامی ماہی گیروں کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھیں، گوادر بندرگاہ جیسے قومی منصوبوں کی کامیاب تکمیل کیلئے حکمت عملی اور وژن ضروری

ہے ۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے اور صنعت سے متعلق منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت ہے۔انہوں نے چائنا بزنس سینٹرتعمیر کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎