Android AppiOS App

تحریک لبیک اگلے انتخابات میں حصہ لے گی یا نہیں؟ نئے امیر حافظ سعد رضوی نے بڑا اعلان کردیا

  جمعرات‬‮ 7 جنوری‬‮ 2021  |  20:46

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعدحسین رضوی نے مزید منظم ہوکر اگلے انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مچ میں مزدوروں، اسلام آباد میں طالبعلم کا قتل حکومت کی کھلی ناکامی ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ سینئر رہنمائوں سید ظہیر الحسن شاہ ، قاضی

محمود احمد، عنایت الحق سمیت جماعت کی تما م مجالس بشمول مجلس شوری، مجلس فکر اور مجلس عاملہ نے اس کی منظوری دیدی ہے ،تنظیمی ڈھانچے کو باقاعدہ ٹھوس شکل دیکر پارٹی میں نئے اور موثر افراد کو شامل کیا جائیگا، پارٹی کا بڑا سیکرٹریٹ بنانے کی تجویز کی بھی منظوری دیدی گئی جس کیلئے عمارت کی تلاش شروع کردی گئی ہے، امید ہے رواں سال پارٹی کو نیا سیکرٹریٹ مل

جائیگا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎