Android AppiOS App

متعدد حکومت شخصیات مستعفی۔۔استعفوں کی لائن لگ گئی ۔۔آج کی سب سے پریشان کن خبر

  جمعرات‬‮ 7 جنوری‬‮ 2021  |  19:24

امریکی صدر کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ پرح  ملے اور اس پر ٹرمپ کے رد عمل کے بعد وائٹ ہاؤس سے استعفوں کی لائن لگ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹیل ہل ح  ملے اور اس کے نتیجے میں 4 افراد کی ہل اکت کے بعد امریکی صدر کے نائب قومی سلامتی کے مشیر

میٹ پوٹنگر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق میٹ پوٹنگر کے قریبی ساتھیوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے کیپیٹل ہل ح م  لوں پر صدر ٹرمپ کے رد عمل کے نتیجے میں استعفیٰ دیا۔اس کے علاوہ امریکی صدر کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکی ہیں، وہ وائٹ ہاؤس کی سابق کمیونیکیشن

ڈائریکٹر اور پریس سیکرٹری بھی رہ چکی تھیں۔کیپیٹل ہل کے بعد وائٹ ہاؤس کی سوشل سیکرٹری نے بھی فوری طور پر اپنا استعفیٰ جمع کرادیا جس کی وائٹ ہاؤس حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کا بتانا ہےکہ خاتون اول کی چیف آف اسٹاف اور سوشل سیکرٹری ٹرمپ انتظامیہ کے

ساتھ طویل عرصے سے کام کررہی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ایک اور پریس عہدیدار سارا میتھیوس نے بھی بدھ کی رات اپنا استعفیٰ جمع کرایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کیپیٹل ہل واقعے نے انہیں بری طرح متاثر کیا ہے، امریکی قوم کو ایک پر امن انتقال اقتدار کی ضرورت ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر رابٹ او برائن سمیت دیگر اہم قومی سلامتی کے عہدیداران بھی استعفے دینے پر غور کررہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی جانب سے بھی جلد استعفیٰ دیے جانے کا امکان ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎