Android AppiOS App

کورونا میں کام مندا ، پاکستانی معروف اداکارہ حنا الطاف نے کیا کام شروع کر دیا ؟ شوہر آغا علی بھی غصے سے لال پیلے ہو گئے ، ویڈیو سامنے آگئی

  جمعرات‬‮ 7 جنوری‬‮ 2021  |  18:58

گزشتہ سال عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والی اداکار جوڑی حنا الطاف اور آغا علی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں اُن دونوں کے مداحوں و فالورز کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ حنا الطاف اور

آغا علی کے مداح اس خوبصورت جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنا اور ان سے متعلق جاننا چاہتے ہیں اسی وجہ سے دونوں کے سوشل میڈیا فین فالوونگ میں شادی کے بعد اضافہ بھی ہوا ہے اور ہر پوسٹ پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس بھی ملتے ہیں۔ سوشل میڈا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حنا الطاف اپنے گھر ہی میں شوٹنگ میں مصروف ہیں اور آغاز علی ویڈیو بناتے ہوئے اپنے مداحوں کو دکھا رہے ہیں کہ حنا الطاف نے اُن کے جم کو اپنا میک اپ روم بنایا ہوا ہے اور جم کو بطور بیوٹی پارلر استعمال کر رہی ہیں۔ حنا الطاف اور آغا علی کی وائرل ویڈیو میں حنا کے میک اپ آرٹسٹ کو

بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں آغاز علی اپنے جم کو بیوٹی پارلر میں بدلتا دیکھ کر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور جم میں رکھی ایک لال کرسی پر خفا بھی ہو رہے ہیں۔ ویڈیو میں حنا الطاف نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور شریر حرکتیں کرتے ہوئے آغا علی سے معزرت بھی کر رہی ہیں۔

 
View this post on Instagram

transform: translateX(0px) translateY(7px);">

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎