Android AppiOS App

دشمن ناکام و نامراد ، افواہیں بھی دم توڑ گئیں متحد ہ عرب امارات نے پاکستان کوبہت بڑی خوشخبری سنا ڈالی

  جمعرات‬‮ 7 جنوری‬‮ 2021  |  17:08

و اے ای نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھنےسےمعاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر توانائی

عمر ایوب کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پٹرولیم سیکٹر کے جاری منصوبوں کی پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے پٹرولیم سیکٹرمیں تعاون کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، توانائی مارکیٹ کو وسعت دینے کے لیے مسابقتی اورمؤثر بنایا جارہا ہے اور حکومت توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ متحدہ عرب

امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی توانائی سیکٹرمیں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہشمند ہے

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎