Android AppiOS App

اپنی وزارت میں مداخلت برداشت نہیں ، کپتان کو بڑا جھٹکا، مرکزی شخصیت نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

  جمعرات‬‮ 7 جنوری‬‮ 2021  |  16:32

اپنی وزارت میں مداخلت برداشت نہیں ، کپتان کو بڑا جھٹکا، مرکزی شخصیت نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا …وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے استعفیٰ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور وٹس اپ کے ذریعے وزیراعظم

کو بھجوا دیا ۔ذرائع کے مطابق تابش گوہر نےمعاون خصوصی کے عہدے سے پرسو ں استعفیٰ دیا تھا اور وہ اپنی وزارت میں مداخلت کے معاملات سے پریشان تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ تابش گوہر نے کئی اجلاسوں میں اپنی رائے دی مگر اس پر عملدرآمد نہ ہوا جس کے باعث انہوں دلبرداشتہ ہو کرمعاون خصوصی برائے توانائی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور اپنا استعفے وٹس اپ کے ذریعے وزیراعظم کو بھجوایا۔ذرائع

کے مطابق وزیر اعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎