Android AppiOS App

مستری کا ستر سالہ پرانا پیغام میاں بیوی کو گھر مرمت کرتے مل گیا

  جمعرات‬‮ 7 جنوری‬‮ 2021  |  15:55

برطانیہ میں ایک میاں بیوی کو اپنے گھر کی مرمت کے دوران 70سال قبل یہ گھر تعمیر کرنے والے مستری کی طرف سے دیوار میں رکھا گیا ایک کاغذ مل گیا جس اس مستری نے ایسی بات لکھ رکھی تھی کہ یہ میاں بیوی اس کے لواحقین کی تلا ش میں نکل کھڑے ہوئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر نارتھ ہیمپٹن کا رہائشی

کارل چرچ اپنے گھر میں نئے دروازے لگوا رہا تھا جب دیوار توڑنے پر یہ کاغذ برآمد ہوا، جس پر یہ گھر تعمیر کرنے والے مستری کا نام، پتہ، عمر اور تاریخ درج تھی۔ کاغذ پر ”Bricklayer rate 3/6 ½. February 17 1953. J. Rainbow, 122 Kingsland Avenue, age 50“ تحریر کیا گیا تھا۔ 49سالہ کارل چرچ اور اس کی 48سالہ اہلیہ ایو

اہلیہ ایو کو اب اس جان رین بو نامی مستری کے لواحقین کی تلاش ہے تاکہ وہ کاغذ کا یہ ٹکڑا ان کے حوالے کر سکیں۔ ایو نے فیس بک پر اس کاغذ کے ٹکڑے کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور لوگوں سے جان رین بو نامی اس شخص کے کسی رشتہ دار کی تلاش میں مدد کی درخواست کی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎