Android AppiOS App

پاکستان میں یوٹیوب کا آفس بڑی خبر آ گئی

  جمعرات‬‮ 7 جنوری‬‮ 2021  |  13:53

پاکستان کمیونیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے یو ٹیوب کا دفتر پاکستان میں کھلوانے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ فلم کی ریلیز کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران پاکستان کمیونیکشن اتھارٹی نے عدالت کو بتایا کہ وہ یو ٹیوب پر کوئی قابل اعتراض یا گستاخانہ

مواد بلاک نہیں کرسکتی صرفاس کی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا جاسکتا ہے۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پاکستان میں دفاتر کھول دیں تو ان سے متنازعہ مواد پر جواب طلبی ممکن ہوسکے گی۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر کوئی نامناسب یا گستاخانہ مواد انٹرنیٹ پر موجود ہو تو وزارت اطلاعات کا اس سے کوئی

تعلق نہیں بلکہ یہ معاملات پاکستان کمیونیکشن اتھارٹی کو ہی دیکھنے چاہئیں۔عدالت نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا رُولز کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎