Android AppiOS App

پاکستانیوں کے سر فخر بُلند ہوگئے

  جمعرات‬‮ 7 جنوری‬‮ 2021  |  13:37

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کو کشمیریوں سے کیا ادھورا وعدہ یاد دلا تے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں، 73 برس سے بھارتی تسلط کا جبر سہنے والوں کی جدوجہد قابل تحسین ہے، عالمی برداری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا

نوٹس لے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت دی،اس دن اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہیں، کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق خودارادیت کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا73 سال

سے کشمیری بھارت کے وحشیانہ قبضے کا سامنا کر رہے ہیں، کشمیری بھارتی ظالمانہ اور غیر قانونی قبضے سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں، کشمیریوں کو خودارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎