Android AppiOS App

ہر عروج کو زوال! عُمر شیخ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  جمعرات‬‮ 7 جنوری‬‮ 2021  |  13:16

سابق سی سی پی او عمر شیخ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے سابق سی سی پی او عمر شیخ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عمر شیخ کے خلاف تین مقدمات میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق

سی سی پی او لاہورعمر شیخ کے خلاف پہلی درخواست سابق ایس ایچ او گجرپورہ نے دی تھی۔ دوسری درخواست ڈی ایس پی مغلپورہ کے ریڈر نے جمع کروائی تھی، تیسری درخواست تائیوان کی خاتون کو گالیاں دینے پر جمع کروائی گئی تھی ۔ عمر شیخ کے خلاف تینوں درخواستوں پر کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ لاہور پولیس اب کارروائی کے لیے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کرے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر

ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کم عرصہ میں اپنے کام کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔ لیکن سی سی پی او لاہورعمر شیخ کے خلاف محکمہ پولیس میں افسران کی کئی شکایات موصول ہوتی رہتی تھیں۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور ایس پی سی آئی کے مابین شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔ لیکن دوسری جانب محکمہ پولیس میں کام کرنے والے بعض اہلکار

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی شخصیت کے معترف اور ان کے خلاف بیان بازی کی مذمت بھی کرتے تھے۔ اُن کا ماننا تھا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ ایک اصول پسند آدمی ہیں جو قانون کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے اور یہی وجہ تھی کہ بہت سے لوگ ان کو ناپسند کرتے ہیں کیونکہ وہ قانون کی بالادستی چاہتے تھے اور اس کے لیے پُر عزم بھی تھے۔ تاہم عمر شیخ کی سی سی پی او لاہور کے عہدے پر تعیناتی کے تین ماہ بعد ہی عمرشیخ کی چھٹی کروادی گئی اور ان کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو نیا سی سی پی اولاہورتعینات کردیا گیا تھا۔ نئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی دبنگ اعلان کیا اور کہا کہ ٹیم ورک اور جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات ہوں گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎