Android AppiOS App

نئے سال میں مولویوں کی چاندی ہوگئی!22 ہزارآئمہ کرام کو ماہانہ کتنا وظیفہ دیا جائے گا؟ اعلان ہوگیا

  جمعرات‬‮ 7 جنوری‬‮ 2021  |  13:14

صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے 22 ہزار آئمہ کرام کے لئے ماہانہ 10 ہزار روپے اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت ہونے والے محکمہ اوقاف کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے کے آئمہ کرام کو ماہانہ 10 ہزار روپے

اعزازیہ دیا جائے گا ، 22 ہزار آئمہ کرام کو دیے جانے والے اعزازیہ کی مد میں ماہانہ 22 کروڑ 72 لاکھ جب کہ سالانہ ڈھائی ارب سے زائد روپے خرچ کئے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر حال ہی میں ضم ہونے والے اضلاع کے آئمہ مساجد کو بھی اعزازیہ دیا جائے گا ، اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مالی سال کے

آغاز سے آئمہ کرام کو اعزازیوں کی فراہمی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں اس کے علاوہ صوبے میں مساجد اور مدارس میں شمسی توانائی اور دیگر ضروریات بھی ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ یہ وظیفہ صرف ایسی جامعہ مساجد میں خدمات دینے والے آئمہ کرام کو دیا جائے گا جہاں باقاعدگی کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے ، صوبائی حکومت نے یہ منصوبہ سال2018 میں شروع کیا ، جس کے لیے صوبے بھر سے 58 ہزار کے قریب آئمہ کرام کا ڈیٹا بھی جمع کیا گیا جب کہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے صوبائی محکمہ خزانہ کی طرف سے آئمہ کرام کو وظیفے کی ادائیگی کے لئے اکائونٹس کھولنے سمیت مروجہ طریقہ کار وضع کرنے کے لئے اکائونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا سے

رابطہ بھی کیا گیا۔ دوسری طرف صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پرائمری طلبا کے لیے اسکالرشپ اسکیم کی رقم منظور کر لی گئی ، اسکالر شپ کی مد میں 2 ارب 95 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ، 70 فیصد حاضری پر لڑکیوں کو ایک ہزار اور لڑکوں کو 500 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ، صوبائی حکومت کی طرف سے اسکالر شپ کی رقم کی منظوری ایڈیشنل چیف سیکریٹری شکیل قادر کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں دی گئی ، جبکہ سیکنڈری اسکولز کے طلبا کے لیے بھی ایک ہزار ماہانہ وظیفے کے لیے 76 کروڑ روپے کی اسکالرشپ اسکیم منظور کرلی گئی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎