Android AppiOS App

کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن یہ بالی وڈ کی کون سی اداکارہ کا بچپن ہے؟

  بدھ‬‮ 6 جنوری‬‮ 2021  |  14:45

کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن یہ بالی وڈ کی کون سی اداکارہ کا بچپن ہے؟ ۔۔۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی سالگرہ کے موقع پر زندگی کی سب سے خوبصورت اور یادگار جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن سے لے کر کیرئیر کے خاص لمحوں کی تصاویر سے

بنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ کے بچپن، والدین اور بہن کے ساتھ تصاویر کے علاوہ ان کی پہلی فلم اوم شانتی اوم اور دیگر فلموں کی جھلکیاں بھی شامل تھیں۔ اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ سفر ناقابل یقین سے کم نہ تھا اور اس کے لیے میں اپنی فیملی، دوستوں اور تمام تر لوگوں کا شکریہ

ادا کرتی ہوں‘۔ دوسری جانب اداکارہ کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی اپنی بیوی کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اداکار رنویر سنگھ نے دپیکا کی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ‘میری جان، میری زندگی، میری گڑیا، سالگرہ مبارک ہو’۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎