Android AppiOS App

پی ڈی ایم دھڑادھڑ جلسوں میں مصروف لیکن کیاآپ کومعلوم ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداران دنوں کہاں اورکس حال میں ہیں ؟حیران کن خبرآگئی

  بدھ‬‮ 6 جنوری‬‮ 2021  |  14:37

وزیراعلی پنجاب کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، عثمان بزدار نے قرنطینہ میں قیام مزید بڑھا لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید 14 روز کیلئے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 جنوری کو کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، عثمان بزدار قرنطینہ میں دفتری امور سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ دریں اثنا اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم سارا زور این آر او کیلئے لگا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او کبھی نہیں ملے گاانہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک کا کوئی مقصد نہیں، پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، پاکستانی

عوام عاقبت نا اندیش عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے، کورونا کے باوجود کاروباری سرگرمیاں میں تیزی آ رہی ہے، عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، 22 کروڑ عوام بے مقصد احتجاج سے لاتعلقی کرچکے ہیں، پاکستانی عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎