Android AppiOS App

بھارتی میوزک انڈسٹری کاسب سے بڑانام چل بسا

  بدھ‬‮ 6 جنوری‬‮ 2021  |  13:32

بھارتی فلم انڈسٹری کے نغمہ نگار انیل پنچورن کو کرونا وائر س کےعلاج کے دوران جان لیو ا ہار ٹ اٹیک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے نغمہ نکار انیل پنچورن 55سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔کرونا وائر س کے علاج کے دوران انھیں ہارٹ اٹیک ہو گیا۔

گزشتہ دنوں نغمہ نگار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور سانس کی تکلیف کے باعث انہیں بھارتی ریاست کیرالا کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔55 سالہ نغمہ نکار کو کورونا کے علاج کے دوان ہی دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ بھارتی نغمہ نگار کی اچانک موت پر پوری انڈسٹری صدمے سے دوچار ہوگئی اور کئی اداکاروں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انیل پنچورن نے

متعدد فلموں کیلئے گیت لکھے جو بہت مشہور ہوئے ہیں جبکہ کئی فلموں میں اداکاری بھی کی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎