Android AppiOS App

خاتون ڈی ایس پی جب اپنے انسپکٹر باپ کے سامنے آئی تو والد نے کیا کیا، سوشل میڈیا پر تصویر تیزی سے پھیلنے لگی

  بدھ‬‮ 6 جنوری‬‮ 2021  |  13:29

بھارتی پولیس انسکپڑ کی اپنی افسر بیٹی کو سیلوٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ ہر ماں باپ اپنی اولادکوایک کامیاب اور قابل شخص کی حیثیت سےدیکھنا چاہتے ہیں۔ اور بیٹی کی کامیابی تو والدین کا سر خاندان بھر میںفخر سے بلند کردیتی ہے۔ لیکن جب بیٹی پولیس افسر بن کر اپنے باپ سے بھی اونچے عہدے پرپہنچ جائےاور دونوں کا وردی پہن کر دوران ڈیوٹی آمنا سامنا ہو جائے تو کیا ہو گا۔

ایسا کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ تاہم ایسے ہی ایک نایاب منظر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہوئے دیکھ لیا گیا ہے۔ جب ایک بھارتی خاتون پولیس افسر کو اس کا انسپکٹر والد سیلوٹ مار رہا ہے۔بھارتی ریاست آندھر پردیش کے شہر تروپتی میں پولیس کے سرکل

انسپکٹر شیام سندر کو اس وقت اپنی بیٹی اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) جسی پرشانتی کو سیلوٹ مارنا پڑگیا جب بیٹی پولیس کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچیں۔پرشانتی نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 2018 میں ریاستی کمیشن لیا اور ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات ہوئیں۔والد کو اپنی بیٹی کو اُس وقت سیلوٹ کرنا پڑا جب بیٹی تروپتی میں پولیس ڈیوٹی میٹ کیلئے پہنچیں اور اس موقع پر باپ بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎