Android AppiOS App

جنوبی کوریا نے اپنا جہاز ایران کی جانب روانہ کر دیا، کیا ہونے والا ہے ؟ بڑی خبر

  بدھ‬‮ 6 جنوری‬‮ 2021  |  13:27

جنوبی کوریا نے اپنا جن گی بحری جہاز ایران کی جانب روانہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایران کی جانب سے کورین بحری جہاز پر قبضہ کیے جانے کے بعد خطے کے حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ جنوبی کوریا نے اپنے بحری جہاز پر قبضہ ہونے اور اس کے عملے

کے یرغ مال بنا لیے جانے کے بعد فوری ردعمل دیا گیا۔ جنوبی کوریا نے جدید ہتھیاروں سے لیس اپنا جن گی بحری جہاز ایران کی جانب روانہ کیا ہے، جو خلیج فارس پہنچ چکا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جنوبی کوریا کے نائب وزیرخارجہ کے تہران کے دورے سے چند روز قبل رونما ہوا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی جنوبی کوریا کے نائب

وزیر خارجہ کے اس دورے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں جنوبی کوریا میں منجمد کیے گئے ایران کے 7 ارب ڈالرکے فنڈز کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جنوبی کوریا نے ایران کی یہ رقم امریکا کی پابندیوں کے نفاذ کے بعد ضبط کر لی تھی۔ جبکہ گزشتہ روز کے واقعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کا پرچم بردار جہاز

متحدہ عرب امارات جارہا تھا لیکن اس کے بجائے وہ ایران کے علاقائی پانیوں کی جانب چلا گیا جس کے بعد سپاہِ پاسداران انقلاب کی بحری فورس نے جہاز کو قبضے میں لے کر بندرعباس کی بندرگاہ پر منتقل کر دیا۔ ایران کے سرکاری اور نیم سرکاری میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے جنوبی کوریا کے جہاز کو خلیج کے پانیوں کو کیمیکلز سے آلودہ کرنے کے الزام میں پکڑا ہے۔ قبضے میں ٹینکر پر 72 سو ٹن ایتھنول لدا ہوا ہے۔ ٹینکر کے جس عملے کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں جنوبی کوریا،انڈونیشیا، ویت نام اور میانمر کے شہری شامل ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎