Android AppiOS App

نہ جنوری نہ فروری تعلیمی اداروں کو اپریل میں کھولاجائے ایسی خبر آگئی کہ ہر طرف کھلبلی مچ گئی

  بدھ‬‮ 6 جنوری‬‮ 2021  |  13:12

سٹوڈنٹس پیرنٹس ایسوسی ایشن نے رواں ماہ سکول کھولنے کی مخالفت کر دی ،چیئرمین ایسوسی ایشن ندیم مرزا نے سکولز یکم اپریل سے کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ندیم مرزا کا کہنا ہے کہاسکولز صرف فیس وصولی کے لیے جلد کھولے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روزوزیر تعلیم شفقت محمود نے 18جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا

اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو 18جنوری سے کھول دیا جائیگا،18جنوری نویں سے 12ویں کی وہ جماعتیں جن کا امتحان ہونا ہے، وہ شروع ہو جائیں گی اور ان جماعتوںکے طالبعلم اپنے اسکول و کالجز میں جائیں گے اور پڑھائی شروع ہو جائے گی،25 جنوری سے پرائمری سے 8ویں تک باقی طالبعلم اسکول آنا شروع کردیں گے ، یکم فروری کو یونیورسٹی، کالجز

سمیت ہائر ایجوکیشن کے ادارے کھول دئیے جائیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎