Android AppiOS App

مولانا صاحب! نہ تو ہم جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا دیں گے نہ ہی راولپنڈی کی طرف مارچ کیا جائے گا گوجرانوالہ جلسے میں بھی آپ نے یہ کام ہم سے چھپا کر کیا تھا

  بدھ‬‮ 6 جنوری‬‮ 2021  |  13:09

پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین او ر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے فضل الرحمان کی قیادت میں قائم پی ڈی ایم کی دو باتوں سے اختلافات ظاہر کرتے ہوئے ان سے منہ موڑ لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق صدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا دینے اور راولپنڈی کی جانب مارچ کرنے کے حق میں نہیں ہے۔جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے اچانک

راولپنڈی کی طرف سے لانگ مارچ اور جی ایچ کیو کے سامنے دھرنے کے اعلان پر شدید تحفظات رکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ یہ تجویز مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان زیر بحث آئی جس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ

نے میڈیا کے ذریعے اعلان کر دیا۔اس پر دیگر جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی جیسا کہ گوجرانوالہ جلسہ میں نواز شریف کی طرف سے اچانک آرمی چیف اور ڈی آئی ایس آئی کے نام لینے پر مشاورت نہیں کی گئی۔مسلم لیگ ن نے متوقع صورتحال کے پیش نظر جے یو آئی کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی پر غور شروع کر دیا

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎