Android AppiOS App

25لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا اعلان پی ڈی ایم نے طبل جنگ بجا دیا

  منگل‬‮ 5 جنوری‬‮ 2021  |  20:59

جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی ہے ،عمران خان کی بات مودی کی جیت اور 3 حصوں میں کشمیر کو تقسیم کرنے کا فارمولا سب کے سامنے ہے ، پانچ فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرینگے ،چھ جنوری کو

بنوں اور تیرہ جنوری کو لورالائی میں ریلی نکالی جائیگی ، پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کریگی ،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ مارا ،نیب انصاف کا ادارہ نہیں، احتساب کا ادارہ نہیں انتقامی ادارہ ہے، اپنی بات پر قائم ہوں،پہلے ہم 15 لاکھ لائے تھے اب ہم 25 لاکھ

لوگ اسلام آباد لائینگے۔ پیر کو جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جے یو آئی صوبہ اسلام آباد کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کا مقصد 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کو التوا کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا ہے ،اس مظاہرے کو کامیاب بنانے اور حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اجلاس بلایا گیا ۔ انہوںنے بتایاکہ پی ڈی ایم فیصلے کے مطابق 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا ،اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے جے یو آئی ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎