Android AppiOS App

آج آپ تمام پاکستانیوں کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں آپ کے ستارے آج کے دن کے بارے میں کیا کہتے ہیں

  منگل‬‮ 5 جنوری‬‮ 2021  |  20:29

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل::آج کا دن خراب پوزیشن کو بحکم اللہ بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔ آپ جس بھی مسئلے کا شکار تھے۔ دوپہر تک ہی اس سے نکل جائیں گے اور درد سر سے نجات ملے گی۔برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی::اب آپ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں۔ ملیں سب سے مگر دل کی بات کسی پر ظاہر مت ہونے دیں۔ اس وقت تو اندر سے آپ کے اپنے ہی مخالفت کررہے ہیں۔

خاموش ہو جائیں::برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون::آپ جس قانونی مقدمے و انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں۔ اس سے نکلنے میں آسانی ملے گی اور راستے کی بڑی رکاوٹ دور ہوگی۔ جو کام نہیں بن رہا تھا۔ اب بن جائے گا۔برج

سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی:: آپ کی اہم بات کسی اور زبان پر آ جائے گی جو بدنامی یا شرمندگی کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لئے لڑائی جھگڑے سے گریز کریں اور غصہ قابو میں رکھیں۔ ورنہ بڑا مسئلہ ہو جائے گا۔برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست:: آپ کو جس بات کی پریشانی ہے۔ وہ مسئلہ اتنا خراب نہیں ہے۔ دماغ سے فکر نکال دیں۔ اس وقت سب اچھا ہے کی رپورٹ ہی آ رہی ہے اور آج تو خاص کامیابی مل سکتی ہے۔برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر:: آپ کو آج پھر وارننگ دی جا رہی ہے کہ پیسہ کمانے کے لئے کوئی شاٹ کٹ راستہ اختیار مت کریں ورنہ بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں ۔آج تو صرف روزگار حلال پر توجہ دیں۔ برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر ::صورت حال آج بھی اچھی اور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ بالکل بھی مت گھبرائیں۔ آپ اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ حالات ان شاءاللہ پوری طرح ساتھ دیں گے۔ برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر::جو

لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں۔ وہ جلد ہی ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور ضرورت بھی پردہ غیب سے پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ فکر نہ کریں۔ برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر::راستہ صاف ہو رہا ہے آپ کو جس طرف سے خطرہ تھا وہ اب ٹل گیا ہے آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کی ایک اہم خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ برج جدی

، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری ::آپ کو جس بات نے فکر میں ڈالا ہوا ہے۔ صرف دعا ہی اس کا واحد حل ہے آپ نماز سے بھی مدد لیں۔ امید ہے کہ جلد مسئلہ حل ہونے کا سلسلہ بن جائے گا۔ برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری::آپ کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس میں ذرا سا بھی خطرہ دکھائی دے رہاہ و۔ بس وہ کام کریں جو آسان ہو اور جس کو آپ جانتے ہوں۔ یہ خاص خیال رہے۔ برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ:: آپ کی زرا سی لاپرواہی خرابی لا سکتی ہے۔ حالات بالکل ٹھیک جا رہے ہیں۔آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎