Android AppiOS App

علی ظفرتوچھپے رستم نکلے ،شادی کرڈالی اورکسی کوکانوں کان خبربھی نہ ہوئی

  منگل‬‮ 5 جنوری‬‮ 2021  |  20:22

معروف بالی ووڈ فلموں کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے کورونا کے دور میں خاموشی سے شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور فلم ’سلطان‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔اپنی شادی کا اعلان ہدایت کار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے دلہن کی تصویر دکھانے سے گریز کیا تاہم بس یہ دکھایا گیا کہ دولہا دلہن نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام

رکھا ہے۔علی عباس ظفر نے بیگم کا ہاتھ تھامے تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ’بسم اللہ‘ لکھا۔علی عباس ظفر نے شادی کرلی تاہم اہلیہ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔ہدایت کار کی پوسٹ پر نامور اداکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نئی

زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ہدایت کار علی عباس ظفر نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جن میں ’میرے برادر کی دلہن‘، ’غنڈے‘، ’سلطان‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’بھارت‘ شامل ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎