Android AppiOS App

فروری تک سکولوں میں چھٹیاں۔۔۔وزیراعظم کاملک میں دوبارہ لاک ڈائو ن نافذ کرنیکااعلان

  منگل‬‮ 5 جنوری‬‮ 2021  |  20:10

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔کل سے فروری کے وسط تک پرائمری اور سکینڈری اسکولوں کو دوبارہ بند رکھا جائے گا۔ نئی پابندیاں مارچ میں نافذ اقدامات سے بھی زیادہ سخت ہوں گی۔لوگ صرف اسی صورت میں گھروں سے باہر نکل سکیں گے جب بہت زیادہ ضروری ہو،

مخصوص مشروبات ٹیک آوے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نئے قسم کے کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا، جتنا ممکن ہو لوگ گھروں سے کام کریں۔دوسری جانب اسکاٹ لینڈ میں آج رات بارہ بجے سے دوسری بار مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا۔کورونا سے برطانیہ میں مزید 400 اموات کے بعد مجموعی تعداد 75

ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی۔ ایک ہی روز میں مزید 58 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہو گئے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎