Android AppiOS App

عمران خا ن پر تنقید کے لیے شہلا رضا ہوش کھو بیٹھی! کیا قدم اُٹھا لیا؟ پیپلز پارٹی والے بھی شرمندہ

  منگل‬‮ 5 جنوری‬‮ 2021  |  19:42

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے چکر میں تاریخ کو پس پشت ڈال دیا ۔مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے5 فروری کو یوم کشمیر قرار دیا تھا ،آج 4فروری ہے ،عمران حکومت اب

تک خاموش ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کیا اپنے ملک میں کشمیریوں سے یک جہتی کے لیے مودی سے اجازت لینے کی ضرورت ہے مگر مودی تو آپ کا فون اٹھاتا ہی نہیں ۔ اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماہنس مسرور نے کہا کہ یہ ہماری ممبر اسمبلی ہیں ! یہ حالات ہیں ان کے کہ4 جنوری کو 4فروری سمجھ بیٹھیں۔اپنی غلطی کا احساس ہونے کے بعد

شہلا رضا نے بھی اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎