Android AppiOS App

نئےبرطانوی کوروناوائرس کےلاہورمیں کتنےمشکوک کیس آگئے؟ڈاکٹریاسمین راشدکادل دہلادینےوالاانکشاف

  منگل‬‮ 5 جنوری‬‮ 2021  |  19:38

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی نئی قسم کے4 مشکوک کیس سامنے آئے ہیں،چاروں مریضوں کی رپورٹس این آئی ایچ بھیجی ہیں ،کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ وزیرصحت پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی

محققین نے بھی کورونا کی نئی قسم سے بچاو کیلئے سر جوڑ لئے،کورونا کی نئی قسم ہر تحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی گئی،ہمارے ریسرچرز اس نئی قسم پر تحقیق کر رہے ہیں،معلومات کے مطابق وائرس کی یہ قسم زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ یاسمین راشد نے کہاکہ حکومت نے ٹیسٹ کےساتھ مریضوں کاعلاج بھی کیا،آج راولپنڈی میں 20 نئے کوروناکیسزرپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں کوروناکی پہلی لہرمیں 2536 کیس

رپورٹ ہوئے تھے،5

روزمیں آرآئی یوبھی فعال ہوجائےگا،بجٹ دےدیا، ہماری کوشش ہے کوروناوباسے نجات پائیں،40 ارب روپے حکومت پنجاب دواو¿ں پرخرچ کررہی ہے،اگرہسپتال سے باہرسے دوا منگوانے کی شکایت ملی توایکشن لیں گے،اسامیوں کااشتہاردیا جائےگا اور پروسیجر کے مطابق بھرتی ہوگی،کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے محنت کی ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎