Android AppiOS App

سینئر صحافی آفتاب اقبال نے پاکستانیوں کو بڑی حقیقت سے آگاہ کر دیا

  پیر‬‮ 4 جنوری‬‮ 2021  |  20:44

سینئر صحافی و تجزیہ کار آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اگلے انتخابات میں بھی کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اگلے انتخابات میں کوئی بھی ایسا لیڈر نہیں جو فیورٹ دکھائی دے ، تحریک انصاف سے بہتر کوئی جماعت نہیں ، عمران خان کو نکھارنے کی ضرورت تھی جو کہ وہ نکھر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ سال نو پی ٹی آئی کے لیے میک اور بریک کا سال ثابت ہوگا، نئے سال کا آغاز ہوچکا ہے، یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ کہ عمران خان جو وعدے کر کے آیا تھا انکو درمیان میں ادھورا چھوڑ دے۔

آفتاب اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کو

صرف اسی صورت ہرایا جاسکتا ہے اگر انکے سامنے کوئی تگڑی جماعت کھڑی کر دی جائے، وہ پارٹی بہترین ایجنڈا لے کر مد مقابل ہوتی، لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن کے پاس وہی لوگ ہیں جو عمران خان کے پاس لوگوں سے بہتر نہیں ہیں۔ .

آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اگلے انتخابات میں بھی کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اگلے انتخابات میں کوئی بھی ایسا لیڈر نہیں جو فیورٹ دکھائی دے ، تحریک انصاف سے بہتر کوئی جماعت نہیں ، عمران خان کو نکھارنے کی ضرورت تھی جو کہ وہ نکھر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎