Android AppiOS App

مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالے پی آئی اے کے طیارے میں صرف ایک مسافر کی موجودگی کا انکشاف‎

  پیر‬‮ 4 جنوری‬‮ 2021  |  20:04

مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں صرف ایک مسافر کی موجودگی کا انکشافتفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی برطانیہ سے پاکستان آنے والی پرواز میں 370 نشستیں خالی رکھی گئی ہیں ، صرف ایک مسافر کیلئے عام پرواز چارٹر طیارے میں تبدیل ہو گئی۔ پی آئی اے کی پرواز 9702مانچسٹر سے

اسلام آباد آرہی تھی جس میں 371 مسافروں کی گنجائش تھی لیکن سفر کرنے کیلئے صرف ایک مسافر نے پی آئی اے کو ترجیح دی اس طرح مانچسٹر سے اسلام آباد پرواز کے دوران طیارے میں صرف ایک مسافر نے سفر کیا اور 370 نشستیں خالی رہیں۔ اس طرح سے مسافر کیلئے پی آئی اے کی ایک عام پر واز چا رٹر طیارے میں تبدیل ہو گئی۔پاکستان واپس

آنے والے شخص کا تعلق گجرات کے شہر سے ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎