Android AppiOS App

میری طرف سے معاہدہ منسوخ سمجھیں پاکستان بھی نہیں آئوں گا اطغرل غازی نے پاکستانیوں کو جھٹکا دے ڈالا

  پیر‬‮ 4 جنوری‬‮ 2021  |  19:34

ترک ٹی وی سیریل ارطغرل غاز ی کے مرکزی کردار اینگن التان دزیاتان نے ایک پاکستانی فرم سے کیا گیا اپنا معاہدہ منسوخ کردیا ۔ ترک میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انگین التان کی جانب سے جاری کیے اعلامیے میں انھوں نے کہا کہ اب وہ پاکستانی فرم سے کیے گئے اپنے معاہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔اورپاکستان نہیں

آرہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہوں اور جلد ہی نئی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا۔انگین آلتان کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے دکھ پہنچا ہے کیونکہ پاکستان کی عوام کی جانب سے چاہے جانے سے آگاہ ہوں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ

جلد ہی پاکستان کا دورہ کرکے پاکستان کے عوام کی محبت کا قرضہ چکاؤں گا

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎