Android AppiOS App

خطرہ۔۔۔۔! امریکہ میں پاکستانی سفارتخانےکو بند کردیاگیا،وجہ کیابنی؟جانیے

  پیر‬‮ 4 جنوری‬‮ 2021  |  18:38

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کو بند کردیا گیا ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری اعلامیے کے مطابق سفارتخانے کے ممکنہ طور پر وائرس کی زد میں آنے کے پیش نظر سفارتخانے سمیت قونصلر حصے کو بھی 4 سے 6 جنوری تک 3 دن

کے لیے بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا کہ اس دوران سفارتخانئے کے احاطے کو وائرس و جراثیم سے پاک اور عملے کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق اس دوران قونصلر سروسز دستیاب نہیں ہوں گی البتہ ویزہ اور پاسپورٹ کی تجدید اور میل ان ویزا سروسز آن لائن دستیاب ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک

2 کروڑ 6 لاکھ 39ہزار افراد متاثر ہو

چکے ہیں جبکہ 3لاکھ 51ہزار 580 ہلاک ہو چکے ہیں۔ابتدائی طورپر کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کے بعد کچھ عرصے کے لیے صورتحال میں بہتری آئی لیکن پھر کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد دوبارہ سے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے لگے اور ایک دن میں ڈھائی سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔برطانیہ سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد مختلف ملکوں کے ساتھ ساتھ امریکا نے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎