Android AppiOS App

شاہ محمود قریشی کے تازہ بیان نے پی ڈی ایم کوہلاکررکھ دیا،مریم نواز پریشان

  پیر‬‮ 4 جنوری‬‮ 2021  |  18:18

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف منصوبہ بندیاں بے نقاب ہو گئی ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک پاکستان کو اندرونی انتشار سے محفوظ رکھے۔ ای یو ڈی انفولیب کے ذریعے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ

بھارت کی پاکستان کے خلاف منصوبہ بندیاں بے نقاب ہو گئی ہیں، ڈوزیئر کی شکل میں ہندوستان کے منصوبوں کو بے نقاب کیا اور ڈوزیئر سے بھارت کے ناپاک عزائم کی دنیا بھر میں تشہیر کی گئی۔ بھارت پاکستان کے خلاف جو منصوبہ بندی کر رہا ہے وہ بے نقاب ہو گئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلے گا تو روزگار مواقع

پیدا ہوں گے جبکہ فیصل آباد میں اس وقت لیبر نہیں مل رہی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب منصوبے کی بنیاد رکھ دی ہے اب ہم رہیں یا نہ رہیں لیکن یہ منصوبہ مکمل ہو گا۔ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ ملتان میں ہی قائم ہو گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان کا مدنی چوک فلائی اوور ایک سال میں مکمل کر دیا جائے گا جس کی منظوری ہو چکی ہے۔ یہ منصوبہ 41 کروڑ 64 لاکھ روپے میں مکمل ہو گا۔ ہم معاہدوں کے وعدے نہیں ان کی تکمیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مطالبے کے لیے احتجاج ہوئے، سڑکیں بند کی گئیں اور یہاں راستے کی بندش کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا۔ ملتان کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور سیوریج ہے۔اہ محمود قریشی نے کہا معیشت کا پہیہ چلے گا تو ہی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

جبکہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے فیصل آباد میں اس وقت لیبر نہیں مل رہی لیکن پی ڈی ایم ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ ملک میں خوشحالی آئے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد تحریک انصاف نے رکھ دی ہے اور ہم اگر رہیں یا نہیں یہ صوبہ بن کے رہے گا اور جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ ملتان میں ہی قائم ہو گا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎