Android AppiOS App

نوازشریف اورآصف زرداری نے 747کروڑ روپے کی رقم صرف کس کام پر خرچ کر ڈالی

  پیر‬‮ 4 جنوری‬‮ 2021  |  18:16

وفاقی وزیر مواصلات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والے حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سرکس کو قوم نے مسترد کردیا ہے،ایک طرف اپوزیشن فوج پر سیاست کا الزام اور دوسری طرف فوج کو ان چیزوں میں لانے کی کوشش کی جارہی

ہے، آصف زرداری نے 316 کروڑ روپے کیمپ آفس پر اڑائے، نواز شریف نے بھی عوام کا پیسا اڑایا،وزیراعظم نے احساس پناہ گاہیں تعمیر کروائیں، پناہ گاہوں میں مفت صحت کی سہولت بھی ہوگی۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں میں موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہیں جبکہ یہ ہی اپوزیشن احتساب کے عمل کو شفافیت سے دور رکھنے کے

لیے تمام حربے استعمال کررہی ہے اور فیٹف قانون سازی پر بھی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان

انتخابات سمیت پشاور، لاہور اور ملتان جلسے میں عوام نے اپوزیشن کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کے حوالے سے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے کیمپ آفس اور سیکیورٹی کے نام پر بالترتیب 316 کروڑ 40 لاکھ روپے اور 431 کروڑ 83 لاکھ روپے اڑادیے۔مراد سعید نے کہا کہ ان لوگوں کے گھر پاکستان کے عوام کے پیسوں سے چل رہے تھے۔وفاق وزیر مواصلات نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن فوج پر سیاست کا الزام اور دوسری طرف فوج کو ان چیزوں میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎