Android AppiOS App

سرکاری کالجز کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاری۔۔ معاون خصوصی نےناقابل یقین اعلان کردیا

  پیر‬‮ 4 جنوری‬‮ 2021  |  18:09

خیبرپختونخوا میں نجی کالجز میں داخلے لینے کا رجحان بڑھ گیا، خیبرپختونخوا کے 13 سرکاری کالجز میں 100 سے بھی کم طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ہر طالب علم پر نجی تعلیمی اداروں سے بھی کئی گنا زیادہ رقم خرچ کی جاتی ہے، خیبرپختونخواکے13سرکاری کالجز کا سالانہ بجٹ 32کروڑ91لاکھ روپے ہے۔‎

خیبرپختونخوا کے13 میں سے بعض سرکاری کالجز میں طلبہ کم ہیں جبکہ اسٹاف زیادہ ہے۔‎ معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ‎ کالجز کیلئے فنڈز جاری کئےجار ہے ہیں، کالجز میں طلبہ کی تعداد بڑھانے کی کوشش کی جائے۔‎انہوں نے کہا اس صورتحال سے نمٹنے کیلئےسرکاری کالجز کو نجی شعبے کے حوالے کر دیا جائے

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎