Android AppiOS App

محمد علی دُرانی کی چوہدری نثار سے ’ خاص‘ ملاقات

  پیر‬‮ 4 جنوری‬‮ 2021  |  17:59

مسلم لیگ ن کے منخرف رہنماء چوہدری نثار علی خان اور محمد علی درانی میں اہم ملاقات، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جس سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان دوبارہ پاکستانی سیاست میں متحرک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور محمد علی درانی کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری سیاسی محاذ آرائی، اپوزیشن جماعتوں کی تحریک اور جو گرینڈ ڈائیلاگ کی گونج سنائی دے رہی ہے اس حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ محمد علی درانی اس سے قبل شہباز شریف کے ساتھ جیل میں

ملاقات کر چکے ہیں ساتھ ہی انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے صحافتی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ محمد علی دُرانی کو حکومت نے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے متحرک کیا گیا ہے تا کہ معاملات کو سلجھایا جا سکے اور اپوزیشن اور حکومت کے مابین ٹکراؤ کو دور کیا جا سکے ۔