Android AppiOS App

پی ڈی ایم کی حقیقت عیاں ہوگئی! 31 جنوری کا انتظار کیوں کیا جارہا ہے؟ بھانڈا پھوٹ گیا

  پیر‬‮ 4 جنوری‬‮ 2021  |  11:34

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھرواضح کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے کہنے پر یاا نکے دبائو پر مستعفی نہیں ہونگے ،ڈی ایم 31 جنوری کا انتظار کیوں کر رہی ہے؟ہمیں احتجاج سے کوئی ٹینشن نہیں ،جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا؟۔میڈیا سے گفتگو کے

دوران وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم 31 جنوری کا انتظار کیوں کر رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے، عمران خان پی ڈی ایم کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے؟شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی

ڈی ایم کی ساڑھے 5 گھنٹے کی طویل نشست بے نتیجہ رہی، پوری قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج سے ہمیں کوئی ٹینشن نہیں، جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا؟وزیر خارجہ نے کہاکہ عوام اپوزیشن کی اصلیت پہچان چکے ہیں، ان کے جلسے جلوسوں میں جان نہیں ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎