Android AppiOS App

زندگی کتنی بے اعتبار چیز ہے سابق بھارتی کپتان گنگولی کو ہارٹ اٹیک ہو گیا پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

  ہفتہ‬‮ 2 جنوری‬‮ 2021  |  22:35

بھارتی کرکٹ بور ڈ کے سربراہ اور سابق کپتان ساروگنگولی کو دل کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سارو گنگولی اپنے گھر کے جم میں ورزش کررہے تھے کہ انھیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی اور انھوںنے گھبراہٹ ہونےکی شکایت کی۔جس کےفوری بعد انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابھی تک ڈاکٹروں نے ان کی تکلیف کی نوعیت کے حوالے

سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم خاندانی ذرائع نے اے این آئی کو بتایا ہے کہ گنگولی کو دل کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا ہے اورشام کو ان کی انجیو پلاسٹی ہو گی۔ گنگولی نے حال ہی ایڈن گارڈن کولکتہ کا دورہ کیا تھا اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ابھیشکیک دالمیا نے سید مشتاق علی ٹرافی کے

انعقاد کے حوالے سے بات کی تھی۔سارو گنگولی ہندوستان قومی کرکٹ ٹیم کے 1992سے 2008تک رکن رہے۔ انھوںنے ٹیم انڈیا کی کپتانی بھی کی۔ ٹیم انڈیا کو کامیابی کی موجود ہ بلندیوں پر پہنچانے میں سارو گنگولی کا اہم کردارہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎