Android AppiOS App

کیا آپ کو معلوم ہے پی آئی اے کا یہ مشہور یونیفارم کس انتہائی معروف شخصیت نے ڈیزائن کیا تھا ؟ حیران کن انکشاف

  ہفتہ‬‮ 2 جنوری‬‮ 2021  |  18:29

پی آئی اے کی ایئرہوسٹسز گرمیوں میں ہلکے بادامی رنگ اور سردیوں میں کائی سبز رنگ کی یونیفارم پہنتی ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کی یہ یونیفارمز کس عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر نے ڈیزائن کی تھیں؟ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس ڈیزائنر کا نام ’پیئرے کارڈین‘ (Pierre Cardin)تھا جو گزشتہ منگل کے روز 98سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق پیئرے کارڈین نے 1966ءمیں پی آئی اے کی ایئرہوسٹسز کے لیے یہ یونیفارمز ڈیزائن کی تھیں۔

گرمی اور سردی کے موسموں میں الگ رنگ کی یونیفارم کا آئیڈیا بھی پیئر کارڈین کے ذہن ہی کی پیداوار تھا۔ وہ 2جولائی 1922ءکو اٹلی کے شہر سین بیاگیو ڈی کیلالٹا میں پیدا ہوئے اور 29دسمبر 2020ءکو پیرس کے ایک ہسپتال میں ان

کا انتقال ہوا۔ وہ فرانس اور اٹلی دونوں ممالک کی شہریت رکھتے تھے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎