Android AppiOS App

بہت اچھے، اس رجحان کو برقرار رکھا جائے۔۔!! عمران خان کس بات پر خوش ہوگئے؟ بڑا حکم جاری کر دیا

  ہفتہ‬‮ 2 جنوری‬‮ 2021  |  15:56

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دسمبر2020 میں ریکارڈ برآمدات حاصل کی گئی، برآمدات میں18 فیصد اضافہ ہوا، معاشی پالیسی کا اہم ستون برآمدات میں اضافہ ہے، برآمدی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے پوری مدد فراہم کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ریکارڈ برآمدات کرنے

پر برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 فیصد اضافے کے ساتھ دسمبر2020 میں ریکارڈ برآمدات حاصل کی گئی۔ بہت اچھے اس رحجان کو جاری رکھا جائے۔ حکومت کی معاشی پالیسی کا ایک اہم ستون برآمدات میں اضافہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بہت اچھے اس رجحان کو جاری رکھا جائے۔ ہم برآمدی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے پوری مدد فراہم کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹویٹ

میں کہا کہ تمام شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی جس کا کے پی میں آغاز کیا جا چکا ہے اور پنجاب و گلگت بلتستان میں جلد ہوگا۔ ہمیں امید ہےکہ دیگر صوبے بھی یہ منصوبہ لاگو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے

تحت ہم قومی سطح پر ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ کےعنوان سے اپنا سب سے عالی ہدف منصوبہ شروع کریں گے۔ سال کے اختتام تک یہ دونوں منصوبے ہمیں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنے کی ہماری منزل سے قریب کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث 2020 ہمارے اور دنیا بھر میں لوگوں کیلئے کٹھن رہا۔ مگر رب العزت کےاحسان سے ہم بیشتر سے کہیں بہتر رہے۔ اپنے لوگوں کےتحفظ ہی میں نہیں بلکہ انہیں بھوک سے بچانے میں بھی ہمیں کامیابی ملی۔ ہم پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کیصورت میں ڈھالنے کے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہمارا احساس پروگرام سماجی تحفظ اور ہماری صحت کارڈ سکیم صحت وعلاج کی سہولیات تک غریبوں کی مناسب رسائی کے وسیلے ہیں۔ سالِ نو (2021) کیلئے میرا عزم 2 منصوبوں کی تکمیل ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎