Android AppiOS App

کرائسٹ چرچ سے بابر اعظم کے مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر

  ہفتہ‬‮ 2 جنوری‬‮ 2021  |  13:58

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کے لئے بری خبر ہے کہ مایہ ناز بلے باز بابر اعظم انجری سے نجات نہیں پاسکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انجری کے باعث بابر اعظم نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں، تین روز قبل انہوں نے ہلکی پریکٹس کا آغاز کیا تھا، تاہم بابر اعظم نے

کل پریکٹس کے دوران ایک بار پھر انگوٹھے میں تکلیف محسوس کی، جس پر ٹیم مینجمنٹ نے بابراعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی آرام دے دیا ہے۔ مایہ ناز بلے باز اور ٹیسٹ کپتان کی عدم شرکت کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہی کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹیم کی قیادت کرینگے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم

پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے دوران بابر اعظم انگوٹھے پر گیند لگنےسے زخمی ہوئے تھے۔ پی سی بی کی جانب سے بھی بابر اعظم کی دوسرے ٹیسٹ میں عدم شرکت کی ٹوئٹ کردی گئی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎