Android AppiOS App

ملک میں کب سے اورکہاں کہاں بارش اوربرفباری کا امکان ہے ، موسم کاحال بتانےوالوں نے بڑی پیش گوئی کردی

  ہفتہ‬‮ 2 جنوری‬‮ 2021  |  13:37

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار ( کی شام ) سے منگل کے دوران 2021کی پہلی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ اتوارکو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گااور پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں پھیل جائےگا۔ جس کے باعث اتوار(کی شام )سے منگل کے دوران کشمیر ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ، گجرات،

سیالکوٹ ، نارووال، گوجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصورمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔ اس دوران کشمیر، راولپنڈی،جہلم،گجرات،منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال اورحافظ آبادمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔پیر اور منگل کوگلگت بلتستان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور اور کرم میں بارش اور پہاڑوں

پر برفباری متوقع ہے۔اس دوران میانوالی،خوشاب، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، ٹی ٹی سنگھ ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے ۔بارش کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوںمیں وقتی طورپر دھندچھٹ جائے گی لیکن اس کے بعد پھر دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے ۔جبکہ پیر اور منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔