Android AppiOS App

عمران خان کا استعفیٰ تیار! کیا مشرف کی طرح ملک سے بھاگنے والے ہیں؟ بڑی خبر

  ہفتہ‬‮ 2 جنوری‬‮ 2021  |  13:21

پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی طرح وزیراعظم عمران خان بھی ملک چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں، ان کا استعفیٰ تیار کیا جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ

عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ ان کا بھی استعفیٰ تیار ہے، بس کسی بھی وقت مشرف کی طرح ملک سے بھاگنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کابینہ سیاسی خانہ بدوشوں اور اے ٹی ایمز پر مشتمل ہے۔ وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روتے ہوئے منے کو بہلانے کیلئے وزراء پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔ استعفوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا

کہ پیپلز پارٹی کے تمام اراکین استعفے دیں گے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پیپلز پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی کے استعفے آصف زرداری کے پاس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے تو پرویز مشرف سے استعفیٰ لیا تھا، یہ سلیکٹڈ تو پھر کٹھ پتلی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎