Android AppiOS App

’’اس قوم کو واقعی جوتوں کی ضرورت ہے ‘‘ جوتوں کے اس ڈھیر پر بیٹھی یہ لڑکی بالی وڈ کی کون سی اداکارہ ہے اور یہ جوتے کس کے ہیں ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے

  جمعہ‬‮ 1 جنوری‬‮ 2021  |  17:14

جوتوں کے اس ڈھیر پر بیٹھی یہ لڑکی بالی وڈ کی کون سی اداکارہ ہے اور یہ جوتے کس کے ہیں ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے ۔۔۔ سوشل میڈیا پر فعال رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنے جوتوں کی کلیکشن کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔بالی وڈ اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے نئے سال کی خوشی کو اپنے اپنے

انداز میں منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے وہ اپنے چاہنے والوں کو بھی سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ لیکن اداکارہ کنگنا رناوت نے 2020 کے اختتام پر ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کے وارڈروب اور جوتوں کی کلیکشن کی نظر آ رہی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ

نے بتایا کہ ‘جب سے میں گھر آئی ہوں تب سے صرف صفائی ہی کر رہی ہوں، مسلسل کئی دن صفائی کرنے کے بعد مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں اپنی ہی دولت کی غلام ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ میں یہ آج مکمل کر لوں گی اور پھر ملکہ کی طرح 2021 میں داخل ہوں گی۔