Android AppiOS App

شادی کی پہلی رات دلہن کا ایک ایسا کام کہ دلہے نے جان لے لی ، افسوسناک خبر

  جمعہ‬‮ 1 جنوری‬‮ 2021  |  16:17

شادی ہر انسان کی زندگی کا ایک یادگار دن ہوتا ہے جسے انسان اپنے والدین ، بہن بھائیوں، رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ مل کر انجوائے کرتا ہے۔ سوشل میڈیا کے اس زمانے میں جہاں لوگ اپنی شادی ، سالگرہ اور دیگر تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے اور داد وصول کرتے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر تصاویر

پوسٹ کرنا کسی کا جان لیوا جُ رم بن جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شادی کی تصویریں لوگوں کو دکھانے پر الیکٹریشن نے اپنی دلہن کو کرنٹ لگا کر  ق  ت ل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا کے شہر کیراکونم میں ارون نامی ملزم، جو ایک نجی اسپتال میں الیکٹریشن کی نوکری کرتا تھا،

کی 2 ماہ قبل شیکھا کماری نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی، جس نے شادی کی تصویریں فیملی اور دوستوں کو بھیج دیں۔

تصاویر خاندان اور دوستوں کو بھیجنے پر میاں بیوی کے مابین جھگڑا ہوا اور ارون نے شیکھاکو کرنٹ لگا دیا۔ شیکھا کو ارون نے خود ہی فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا اور ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس کی بیوی کو سجاوٹی لائٹس سے کرنٹ لگا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کو شک گزرا جس پر انہوں نے پولیس کو طلب کر لیا۔ پولیس نے جب تفتیش کی تو ارون نے سچ اُگل دیا۔ پولیس کے مطابق شیکھا اپنی بیوہ ماں کے ساتھ رہتی تھی اور ان کے پاس کافی زمین تھی۔ ارون نے زمین کے لالچ میں شیکھا کے ساتھ شادی کی تھی اوراس شادی کو خفیہ رکھنا چاہتا تھا تاہم جب شیکھا نے اس کی مرضی کے خلاف شادی کی تصاویر لوگوں کو دکھائی تو وہ مشتعل ہو گیا اور اسے کرنٹ لگا کر ق ت  ل کر دیا۔ پولیس نے ملزم ارون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں ق ت  ل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎