Android AppiOS App

پولیس اہلکار نے بہن کی شادی کا بول کر محکمے سے لاکھوں روپے لیے لیکن ان روپوں سے کیا کیا ؟ سپریم کورٹ میں حیران کن انکشاف

  جمعہ‬‮ 1 جنوری‬‮ 2021  |  16:08

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس اہلکار کی دوبارہ نوکری پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انکوائری رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، مجھے نوکر ی پر دوبارہ بحال کیا جائے ۔ اے این ایف نے عدالت میں بتایا کہ اہلکارنے بہن کی شادی پرادارے سے

لاکھوں روپے وصول کیے لیکن انکشاف ہوا کہ معطل ہونے والے اہلکار کی کوئی بہن ہی نہیں ہے ،معطل اہلکار نے من ش یات کا دھندا شروع کیا ، معراج علی سے دوران ڈیوٹی م نش یات برآمد کی گئیں ۔اے این ایف کا کہناتھا کہ من ش یات رکھنے پر اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ سے ثابت ہوتاہے

کہ ملزم نے جھوٹ کہا ۔ عدالت نے ملزم کی نوکری پر بحالی کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎