Android AppiOS App

آفتاب اقبال نے نیو ٹی وی چھوڑ دیا، کس چینل میں شمولیت اختیار کرلی جانیں؟

  جمعہ‬‮ 1 جنوری‬‮ 2021  |  15:42

اینکر پرسن آفتاب اقبال نے نیو نیوز کو خیرباد کہہ دیا۔صحافی ارشد چوہدری کے مطابق آفتاب اقبال نے ’نیو‘ چھوڑ کر دوبارہ ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا ہے۔ اب وہ اپنے پرانے ٹی وی چینل پر مزاحیہ پروگرام کیا کریں گے۔ خیال رہے کہ آفتاب اقبال نے دنیا نیوز سے مزاحیہ پروگرام حسبِ حال کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ جیو نیوز

چلے گئے جہاں وہ ایک لمبے عرصے تک خبرناک کرتے رہے۔ بعد ازاں انہوں نے ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا جس کے بعد انہوں نے 92 نیوز کیلئے بھی کچھ پروگرام کیے لیکن وہ جلد ہی واپس ایکسپریس نیوز میں آگئے۔آفتاب اقبال نے 2018 میں ’آپ نیوز‘ کے نام سے اپنا ٹی وی چینل شروع کیا جو جلد ہی بند کرنا پڑگیا۔ اپنے ذاتی چینل

کی بندش کے بعد آفتاب اقبال نے نیو نیوز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن اب وہ ایک بار پھر ایکسپریس نیوز پر پروگرام کیا کریں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎