Android AppiOS App

سونے کی قیمت میں 25600روپے اضافہ

  جمعہ‬‮ 1 جنوری‬‮ 2021  |  14:58

سال 2020میں سونے کو پر ہی لگ گئے۔ قیمتیں نئی سے نئی بلندیوں تک پہنچتی چلی گئیں۔ بیتے سال میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر25600روپے اضافہ ہو ا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلےمیں 29فیصد تھا۔ایک سال میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 21947 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے

کی فی اونس قیمت ایک سال میں 372 ڈالر بڑھی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 24 فیصد بڑھی ہے۔سال کے آخری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھی ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 301 روپے اضافے سے 97737 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 14

ڈالر بڑھ کر 1894 ڈالر فی اونس ہے

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎